Breaking News
Home / انٹر نیشنل / مسلمانوں کے مقام مقدسہ مسجد اقصی کو نمازیوں کے لئے کھول دیا گیا.

مسلمانوں کے مقام مقدسہ مسجد اقصی کو نمازیوں کے لئے کھول دیا گیا.

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کی مقدس عبادت گاہ مسجد اقصی کو 30 مئی سے فجر کے وقت نمازیوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔ کرونا وائرس کے سبب 15 مارچ سے مسجد کو بند کر دیا گیا تھا۔ تاہم حکام نے وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر بعض احتیاطی اقدامات لاگو کیے ہیں۔مسجد اقصی کے ڈائریکٹر شیخ عمر الکسوانی نے بتایا کہ مسجد اقصی کا دوبارہ کھولا جانا عید کے دن کی مانند ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینیوں کی جانب سے مسجد اور سلامتی سے متعلق ہدایات کا خیال رکھا جائے گا۔مسلمانوں کے لیے تیسرے مقدس ترین مقام پر نماز کے دوبارہ آغاز سے قبل بیت المقدس کے مسلمانوں نے رواں سال ماہ رمضان اور عید الفطر کا موقع مسجد اقصی جائے بغیر گزارا۔اوقاف اور اسلامی مقامات مقدسہ کے امور کی کونسل کے مطابق 15 مارچ سے بندش کا شکار مسجد اقصی کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کوویڈـ19 وائرس کا پھیلاؤ سست ہونے کی روشنی میں سامنے آیا ۔مجلس اوقاف نے ایک بیان میں کہا کہ نمازیوں کے لیے چہرے پر ماسک لگانا اور نماز کے لیے اپنی ذاتی جائے نمازیں لے کر آنا لازم ہو گا۔ تاہم کونسل نے مسجد اقصی کے کمپاؤنڈ میں نمازیوں کی انتہائی تعداد کے تعین کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔ اس کمپاؤنڈ کا رقبہ 35 ایکڑ کے قریب ہے۔ اتوار کے روز نماز فجر کی ادائیگی کے لیے تقریبا 700 افراد کمپاؤنڈ میں داخل ہوئے۔ ان میں زیادہ تر افراد نے ماسک پہنا ہوا تھا اور اپنے ساتھ جائے نمازیں بھی لے کر آئے تھے۔مغربی کنارے میں اب تک کرونا وائرس کے 386 کیسوں اور تین اموات کا اندراج ہوا ہے۔ ادھر اسرائیل میں اس وبائی مرض کے متاثرین کی مجموعی تعداد 17 ہزار ہو چکی ہے جب کہ 284 افراد موت کا شکار ہوئے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Skip to toolbar