لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ پارٹی قیادت خدا کا خوف کرے ان میں اتناعدم تحفظ کیوں ہے ، اگر عمران خان کی بہنیں اپنے بھائی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرتی ہیں اور موجودہ قیادت کی نالائقی کی نشاندہی کرتی ہیں تو انہیں ہدف بنایا جاتا ہے کہ وہ سیاست کر رہی ہیں، اب کوتاہی ،نا اہلی اور نالائقی کا ساراملبہ بشری بی بی پر بھی ڈالنے کی کوشش ہوتی ہے ۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ساری تجربہ کار قیادت اگر ان کے ساتھ گرائونڈ پر موجود ہوتی تو شاید بر وقت بہتر سیاسی فیصلے ہوتے،آج انتہائی دکھ کے ساتھ یہ لکھنے پہ مجبور ہوں کے آج سارے ٹاک شوز پارٹی کی اندرونی لڑائیوں پر ہوئے ،شہدا ، زخمی ،مسنگ ورکرز اور بدقسمتی سے اب تو ہماری لاشیں بھی مسنگ کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں اس پہ کوئی خاص بات نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی فیملی خواہ ان کی اہلیہ ہوں یا بہنیں انہیں عمران خان کی سلامتی اور زندگی کی فکر ہے سیاست کی نہیں،اب فیملی کو بار بار اپنی صفائی دینے کی ضرورت نہیں کہ ہم سیاست میں نہیں آرہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا فوکس صرف عمران خان ،شہدا اور ورکرز ہونے چاہئیں۔ اللہ شہید وں کے لوحقین کو صبر دے ۔
Tags #AleemaKhan #AzmaBhukari #Bushra #GovernmentOfPunjab #HammadAzhar #JamshedIqbalCheema #KPKGovernment #MussaratCheema #PID #PTI #PTISocialMedia #PTISocialTeam #UmarAyubKhan #UzmaKhan
Check Also
کسی کو بھی ریاست کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے’ بلاول بھٹو
میونخ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری …
فتنہ الخوارج اسلام سے نابلد اور قطعی طور پر خارجی ہیں، آرمی چیف
خارجی عناصر اسلام کی غلط تشریح اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، …
چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی
کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر …
لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز
منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …
نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان
کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …
ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ
ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …