Breaking News
Home / انٹر نیشنل / مسجد نبوی کو نمازیوں کے لئے کھول دیا گیا.

مسجد نبوی کو نمازیوں کے لئے کھول دیا گیا.

مسجد نبوی کے گیارہ دروازے نمازیوں کے لیے کھول دیے گئے.
7 دروازے مردوں اور چار دروازے خواتین کے لیے مخصوص کیے ہیں،

مدینہ منورہ ( ڈیلی پاکستان آن ٌائن) سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے گیارہ دروازے نمازیوں کے لیے کھول دیے گئے ۔مسجد نبوی کی انتطامیہ نے کہا ہے کہ زائرین حفاظتی انتظامات کی پابندی کررہے ہیں اس کی بدولت نمازیوں کی صحت و سلامتی کے معاملات عمدہ شکل میں آگے بڑھ رہے ہیں۔مسجد نبوی کورونا وائرس کی وجہ سے ان دنوں روزانہ عشا کی نماز کے بعد بند کردی جاتی ہے اور فجر سے ایک گھنٹے قبل کھولنا شروع کر دیا گیا ہے۔ فرض نمازیں جماعت سے صرف صحن اور نئے توسیعی حصوں میں ادا کی جارہی ہیں،پرانا حصہ تاحال بند ہے .
انتطامیہ نے 7 دروازے مردوں اور چار دروازے خواتین کے لیے مخصوص کیے ہیں،تمام دروازوں پر تھرمل کیمرے نصب ہیں۔ نمازی گنجائش سے چالیس فیصد کی حد تک ہی گروپوں کی صورت میں اندر بھیجے جارہے ہیں۔ مسجد کے تمام قالین بھی اٹھا لیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ مسجد نبوی میں بچوں کا داخلہ اور صحنوں میں افطار دسترخوان لگانے کی ممانعت ہے اور آب زم زم کے کولرز بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar