مریم نواز نے نیب میں پیشی کیلئے گھر سے روانگی سے قبل والدہ کی قبر پر حاضری دی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے نیب میں پیشی کیلئے گھر سے روانگی سے قبل اپنی والدہ کی قبر پر حاضری دی۔
مریم نواز نے جاتی امراء میں اپنی والدہ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔