Breaking News
Home / پاکستان / مریم اورنگزیب کا آکسیجن سلنڈرز کی فراہمی میں تعطل پر اظہار تشویش

مریم اورنگزیب کا آکسیجن سلنڈرز کی فراہمی میں تعطل پر اظہار تشویش

مریم اورنگزیب کا آکسیجن سلنڈرز کی فراہمی میں تعطل پر اظہار تشویش
کورونا وبا سے متاثرہ مریضوں کو وینٹی لیٹرز اور آکسیجن کی عدم فراہمی مجرمانہ غفلت ہے،ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کو فوری یقینی بنایا جائے ، بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آکسیجن سلنڈرز کی فراہمی میں تعطل پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاہے کہ کورونا وبا سے متاثرہ مریضوں کو وینٹی لیٹرز اور آکسیجن کی عدم فراہمی مجرمانہ غفلت ہے،ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کو فوری یقینی بنایا جائے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب وینٹی لیٹرز کی طرح آکسیجن کی فراہمی میں بھی تعطل آچکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی سمیت کئی ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی نہیں ہو رہی ،ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کو فوری یقینی بنایا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ وینٹی لیٹرز اور آکسیجن سلنڈرز کی عدم فراہمی سے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کورونا وبا سے متاثرہ مریضوں کو وینٹی لیٹرز اور آکسیجن کی عدم فراہمی مجرمانہ غفلت ہے

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Skip to toolbar