Home / پاکستان / مریدکے،گھریلو ناچاقی پر محنت کش نے بیوی اور بہو کو چھریوں کے وار کرکے قتل کرڈالا

مریدکے،گھریلو ناچاقی پر محنت کش نے بیوی اور بہو کو چھریوں کے وار کرکے قتل کرڈالا

پولیس نے بروقت کاروائی کرکے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا

مریدکے(ڈیلی پاکستان آن لائن) مریدکے شہر کی آبادی احمد پورہ میں گھریلو ناچاقی پر محنت کش نے بیوی اور بہو کو چھریوں کے وار کرکے قتل کرڈالا ،پولیس نے بروقت کاروائی کرکے قاتل گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق ساٹھ سالہ محنت ریاض گجر نے گھریلو ناچاقی پر چھریوں کے وار کرکے بیوی زرینہ اور بہو نبیلہ کو گھر میں قتل کردیا ۔ملزم کو بروقت کاروائی کرکے آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا ۔تھانہ سٹی کی حوالات میں بند ملزم ریاض گجر نے بتایا کہ اس نے چند روز قبل لاکھوں روپے سے محلہ احمد پورہ میں مکان خریدا مگر اسے کیا معلوم تھا کہ محلہ میں بدکاری کے اڈے ہیں اسے اپنی بیوی اور بہو پر شک ہوا جسکی وجہ سے اس نے دونوں کو قتل کردیا ۔مقتولین کے قریبی عزیز نے بتایا کہ قاتل کو پاگل قرار دیا جارہا ہے جوکہ نہیں ہے اس کا دماغی توازن درست ہے اور اس نے ہوش میں قتل کئے ہیں ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بابر اعظم جلد شادی کرنیوالے ہیں،محمد رضوان

بابر اعظم جلد شادی کرنیوالے ہیں،محمد رضوان شادی کرنا اللّٰہ کا حکم ہے، شوہر اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar