Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / مرغیاں اور انڈے چوری کا جرم ،موت کی سزا پانے والے قیدی کی سزا 10سال بعد معاف

مرغیاں اور انڈے چوری کا جرم ،موت کی سزا پانے والے قیدی کی سزا 10سال بعد معاف

ابوجا(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائیجیریا میں مرغیاں اور انڈے چوری کرنے کے جرم میں موت کی سزا پانے والے ایک قیدی کو10سال بعد معافی مل گئی۔رپورٹ کے مطابق اوسون ریاست کے گورنر ایڈیمولا اڈیلیک نے سیگن اولووکیری نامی قیدی کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔سیگن اولووکیری 17 سال کی عمر میں مرغیاں اور انڈے چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔2010 میں اولووکیرے اور ان کے ساتھی موراکینو سنڈے پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ لکڑی کی بندوق اور تلوار ساتھ لیے ایک پولیس افسر کے گھر میں داخل ہوئے اور مرغیاں اور انڈے چوری کر کے فرار ہوگئے۔اس واقعے کے بعد عدالت نے انہیں 2014 میں پھانسی کی سزا سنائی تھی جس پر ملک بھر سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔اولووکیرے عدالتی فیصلے کے بعد سے کریکیری کی میکسیمم سکیورٹی جیل میں قید تھے اور پھانسی کا انتظار کر رہے تھے۔ گزشتہ منگل کواوسون ریاست کے گورنر ایڈیمولا اڈیلیک نے انصاف اور زندگی کے تقدس کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نائیجیریا کے جسٹس کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ معافی کا عمل شروع کریں۔گورنر نے اپنے ایکس اکانٹ پر پوسٹ میں لکھا کہ اوسون انصاف اور مساوات کی سرزمین ہے۔سیگن اولووکیری کو 2025 کے اوائل تک رہا کر دیا جائے گا لیکن ان کے ساتھی موراکینو سنڈے کی قسمت کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہو سکا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی

کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر …

لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز

منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …

نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان

کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …

Skip to toolbar