Breaking News
Home / پاکستان / مختلف سیاسی لیڈروں کا رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مختلف سیاسی لیڈروں کا رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مختلف سیاسی لیڈروں کا رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسپیکر اسد قیصر و ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ منیر خان اورکزئی کی وفات کا سن کر دل گرفتہ ہے، مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہو سکے گا۔ منگل کو مشترکہ بیان میں انہوںنے کہاکہ منیر خان اورکزئی ایک مدبر اعلی ظرف کے حامل سیاسی رہنما تھے، مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہو سکے گا۔ انہوںنے کہاکہ مرحوم کی سیاسی وسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دونوں رہنماﺅں نے کہاکہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت عطاءفرمائے آمین۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ منیر خان اورکزئی ایک معزز رکن پارلیمان تھے۔ایک بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ منیر خان اورکزئی کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں، منیر خان اورکزئی ایک معزز رکن پارلیمان تھے، ان کے انتقال کا سن کر بے حد افسوس اور دکھ ہوا، اللہ تعالی ان کو جنت میں بلند مقام عطا فرمائے۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے منیر اورکزئی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ منیر اورکزئی کا شمار منجھے ہوئے سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔ ایک بیان میں بابر اعوان نے کہاکہ منیر اورکزئی بطور سینیٹر ایک قابل کولیگ رہے ہیں،منیر اورکزئی کا شمار منجھے ہوئے سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔ بابر اعوان نے کہاکہ اللہ تعالی منیر اورکزئی کی فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے منیر خان اورکزئی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ منیر خان اورکزئی ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور ممبر قومی اسمبلی تھے۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ منیر اورکزئی کے انتقال پر بہت دکھ ہواہے۔نیر بخاری نے منیر خان اورکزئی مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے جے یو آئی کے رہنما رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم منیر اورکزئی کی یاسی وسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ایک بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ حاجی منیر اورکزئی کے وفات کا سن کر بہت رنجیدہ ہوا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ مرحوم منیر اورکزئی کی سیاسی وسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مرحوم حاجی منیر خان اورکزئی کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ اللہ تعالی حاجی منیر خان اورکزئی کی مغفرت فرمائے اور اہلخانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

شام کے 93 لاکھ شہریوں کو اس موسم سرما میں خوراک کی بڑھتی ہوئی کمی کا سامنا ہے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔ 29 نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ): شام کے 93 لاکھ شہریوں کو …

Skip to toolbar