Breaking News
Home / پاکستان / محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے رونا وائرس کے علاج کیلئے انسانی پلازما کے استعمال کی اجازت دے دی

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے رونا وائرس کے علاج کیلئے انسانی پلازما کے استعمال کی اجازت دے دی

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے رونا وائرس کے علاج کیلئے انسانی پلازما کے استعمال کی اجازت دے دی

پشاور: خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے اس وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کے پلڈ پلازما کے استعمال کی اجازت دے دی۔

اس حوالے سے صوبائی سیکریٹری صحت کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس و طبی ماہرین کی جانب سے تجویز کردہ صوبائی امیونائزیشن کمیٹی کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ اس حوالے سے قومی بائیوٹکس کمیٹی کو منظوری کے لیے تفصیلی تجاویز پیش کریں۔
رواں سال 28 مارچ کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر شہزاد اکبر خان نے سیکریٹری صحت سے صوبائی امیونائزیشن کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر طاہر شمسی کی تجویز کے مطابق ایک کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی تھی، یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے بھی کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کے بلڈ پلازما نکال کر دیگر کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کرنے کی تجویز کو منظور کرلیا تھا۔
جمعے کے روز نیشنل بائیوٹکس کمیٹی نے ایچ ایم سی کی جانب سے امیونائزیشن کے عمل کی منظوری دی تھی تاہم کمیٹی کورونا مریضوں کے پلازما کے ذریعے علاج کے حوالے سے صوبائی حکومت کی باضابطہ منظوری کی منتظر تھی۔

اس حوالے سے خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سیلم خان جھگڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا تھا کہ کورونا وائرس کے نئے مریضوں کا صحت یاب ہونے والے مریضوں کے بلڈ پلازما سے علاج پر تجاویز کے لیے ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar