Breaking News
Home / صفحۂ اول / محسن نقوی کی وطن واپسی، آرام کیے بغیر علی الصبح قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے، افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ

محسن نقوی کی وطن واپسی، آرام کیے بغیر علی الصبح قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے، افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی چین کے دورے کے بعد علی الصبح وطن واپس پہنچ گئے۔ محسن نقوی نے وطن واپسی پر آرام کیے بغیر علی الصبح قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے افتتاحی تقریب کے لئے شاندار انتظامات کی ہدایت کی اور کہا کہ ایونٹ کو نئے قذافی سٹیڈیم کے شایان شان ہونا چاہیے ۔آج پاکستان کے لئے فخر کا مقام ہے۔ریکارڈ مدت میں قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام مکمل کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔دنیائے کرکٹ کا خوبصورت ترین و عالمی معیار کا قذافی سٹیڈیم ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے۔قوم سے کیا وعدہ پورا ہونے پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں۔شائقین کرکٹ اور کھلاڑی سٹیڈیم میں فراہم کردہ جدید سہولتوں سے محظوظ ہوں گے۔ورکرز۔ ایف ڈبلیو او۔ نیسپاک۔ کنٹریکٹر اور پی سی بی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔نئے تعمیر کردہ قذافی سٹیڈیم کا آج باقاعدہ افتتاح ہو گا اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف قذافی سٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔عوام کا داخلہ مفت ہو گا۔قذافی سٹیڈیم کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں معروف سنگر آواز کا جادو جگائیں گے۔علی ظفر۔ عارف لوہار اور آئمہ بیگ افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گے اور آتش بازی ۔ لائٹس شو اور ڈھول کا شاندار مظاہرہ ہو گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

کسی کو بھی ریاست کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے’ بلاول بھٹو

میونخ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری …

فتنہ الخوارج اسلام سے نابلد اور قطعی طور پر خارجی ہیں، آرمی چیف

خارجی عناصر اسلام کی غلط تشریح اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، …

چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی

کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر …

لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز

منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …

نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان

کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

Skip to toolbar