Breaking News
Home / پاکستان / مجھے دباؤ میں لانے کے لیے نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

مجھے دباؤ میں لانے کے لیے نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

نیب نے جو تفتیش کرنی ہے ٹی وی کا کیمرہ لگا کر کرے ،عدالتی کارروائی بھی کیمرہ لگا کر ہونی چاہیے،شاہد خاقان عباسی

کوئی شہادت نہیں، کوئی کیس نہیں بس دبانے کیلئے نیب استعمال ہو رہا ہے، راجہ پرویزاشرف بارہ سال بعد بری ہوئے ،بارہ سال جو بے عزتی ہوئی اس کا کو ن ذمہ دار ہے ، کسی کے پاس کوئی جواب ہے ؟، سابق وزیراعظم کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نیب نے جو تفتیش کرنی ہے ٹی وی کا کیمرہ لگا کر کرے ،عدالتی کارروائی بھی کیمرہ لگا کر ہونی چاہیے،کوئی شہادت نہیں، کوئی کیس نہیں بس دبانے کیلئے نیب استعمال ہو رہا ہے، راجہ پرویزاشرف بارہ سال بعد بری ہوئے ،بارہ سال جو بے عزتی ہوئی اس کا کو ن ذمہ دار ہے ، کسی کے پاس کوئی جواب ہے ؟۔

جمعہ کو احتساب عدالت کے باہر کی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ایک بار پھر نیب عدالت میں پیشی تھی، پہلے ایک سال تفتیش ہوتی رہی، سوال نامے پر سوال نامہ بھر کر دیا،گرفتار کرلیا گیا، کوئی جواز نہیں دیا گیا،70 دن نیب نے ریمانڈ لیا، ایک سوال نہ کیا،ٹوٹل 8 ماہ کے قریب کسٹڈی میں رہا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے انسانی حقوق کے ایشو پر ضمانت دی،ایک سال ہوگیا، کوئی الزام نہیں لگ سکا،جو سوال کیا، جو کاغذ مانگا، ہم نے مہیا کیا،نیب نے جو تفتیش کرنی ہے ٹی وی کا کیمرہ لگا کر تفتیش کریں،عدالتی کارروائی بھی کیمرہ لگا کر ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ آج تک ایک الزام نہیں لگا، الزام لگانا بڑا آسان ہے،کوئی شہادت نہیں، کوئی کیس نہیں بس دبانے کیلئے نیب استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ راجہ پرویز اشرف کو 12 سال بعد بری کیا گیا،12 سال جو بے عزتی ہوئی اس کا کون ذمہ دار ہے، کسی کے پاس کوئی جواب ہے؟پہلے تفتیش کریں، الزام لگائیں پھر عدالت میں آئیں۔ انہوںنے کہاکہ ایک سال سے عدالتوں کا چکر لگا رہے ہیں، الزام نہیں لگ سکا،اس کیس کے اندر پاکستان کی سب سے بڑی کمپنی کے مالکان ملوث کیے گئے ہیں،ہم آج بھی کہتے ہیں انصاف کے تقاضے بڑے واضح ہوتے ہیں،چیئرمین نیب سپریم کورٹ کا جج رہ چکا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Skip to toolbar