Breaking News
Home / انٹر نیشنل / مجسموں کو نقصان پہنچانے والے کو 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ

مجسموں کو نقصان پہنچانے والے کو 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ میں مجسموں پر حملوں کو روکنے کے لیے 400 فوجی تعینات.

واشنگٹن۔ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پینٹاگون کی جانب سے دارالحکومت واشنگٹن میں مجسموں پر حملوں کو روکنے کے لیے 400 فوجی تعینات کرنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین کو خبردار کیا ہے کہ مجسموں کو نقصان پہنچانے والے کو 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین پر الزام عائد کیا کہ اب ان کی نظر امریکہ کے پہلے صدر جارج واشنگٹن، امریکہ کے تیسرے صدر تھامس جیفرسن، 16ویں امریکی صدر ابراہام لنکن اور دیگر مجسموں پر ہے. لہذا اب مجسموں پر حملہ کرنے والوں کو 10 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک وہ صدر ہیں تب تک ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مظاہرین نے نسلی پرستی کے خلاف مظاہروں کے دوران دارالحکومت واشنگٹن میں کچھ روز میں کئی مجسموں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور یہی نہیں پیر کو مظاہرین نے وائٹ ہائوس کے باہر سابق امریکی صدر اینڈریو جیکسن کے مجسمے کو گرانے کی ناکام کوشش کی۔ امریکی وزیر داخلہ ڈیوڈ برن ہارڈٹ نے سابق امریکی صدور، غیرملکی اور امریکی جنگی ہیروز اور دیگر شخصیات کے مجسموں کے تحفظ کے لیے واشنگٹن میں امریکی فوج نیشنل گارڈ کے دستے تعینات کرنے کی درخواست کی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں

لاہور: نومبر 22 ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور …

Skip to toolbar