Breaking News
Home / پاکستان / متعلقہ وزارت اور آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں، اعلامیہ

متعلقہ وزارت اور آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں، اعلامیہ

متعلقہ وزارت اور آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں، اعلامیہ

سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5300 سے زائد افراد اور 500 سے زیادہ گاڑیوں نے حصہ لیا،نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق ،محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں-

44 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 1281 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔اب تک 284859 اسکوائر کلومیٹر (تقریباً 7 کروڑ ایکڑ) رقبہ پر سروے کیا جا چکا ہے، جبکہ 6035 مربع کلو میٹر (تقریباً 14.9 لاکھ ایکڑ) رقبہ میں کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5300 سے زائد افراد اور 500 سے زیادہ گاڑیوں نے حصہ لیاا۔توار کو نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 189530 ایکڑ پر سروے اور ضلع میانوالی میں ٹڈی کی موجودگی پر 50 ایکڑ رقبے پر آپریشن کیا گیا۔

سروے اور کنٹرول آپریشن میں 2847 افراد (بشمول پاک فوج) اور 273 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں 1.51 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 369917 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے ،سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 142086 ایکڑ پر سروے اور 5 اضلاع (خیر پور، سکھر، تھرپارکر، شہید بینظیر آباد اور جامشورو) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 1977 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا،سروے اور کنٹرول آپریشن میں382 افراد (بشمول پاک فوج) اور 31 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 9۔1 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 96618 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔

خیبر پختونخواہ میں گزشتہ24 گھنٹوں میں 192495 ایکڑ پر سروے کیا گیا اور 9 اضلاع (ڈی آئی خان، ٹانک، ساو¿تھ وزیرستان، نارتھ وزیرستان، لکی مروت، کرک، کرم، اورکزئی اور خیبر) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 2471 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ سروے اور آپریشن میں 758 افراد (بشمول پاک فوج) اور 78 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 1.05 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 130225 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ بلوچستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 309870 ایکڑ پر سروے اور 29 اضلاع (خضدار، نوشکی، چاغی، گوادر، کیچ، پنجگور، خاران، واشک، کوئٹہ، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، ہرنائی، جھل مگسی، بولان، قلات، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، لورالائی، مستونگ، موسیٰ خیل، نصیر آباد، پشین، سبی، سراب، صحبت پور، ڑوب اور زیارت)میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 16062 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔

اِس آپریشن میں 1318 افراد اور 126 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں 2.6 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 894522 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔کنٹرول آپریشن کے دوران ٹڈی دل کے موثر تدارک کے لیے ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ایریل اسپرے بھی کیا جا رہا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین میں ایک بینک اکاؤنٹ نکل آیا. نیویارک ٹائمز

چین میں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے مقامی ٹیکسوں کی مد میں ایک لاکھ 88 ہزار …

Skip to toolbar