Home / شوبز / متعدد بار بھارت میں کام کرنے کی پیشکش ہوچکی ہے لیکن میں اپنے ملک میں کام کر کے مطمئن ہوں ‘ایوب کھوسہ

متعدد بار بھارت میں کام کرنے کی پیشکش ہوچکی ہے لیکن میں اپنے ملک میں کام کر کے مطمئن ہوں ‘ایوب کھوسہ

شوبز میں تین دہائیاں بیت گئی ہیں لیکن آج بھی منفرد اور بڑاکردارنبھانے کی تمناہے‘ایوب کھوسہ

متعدد بار بھارت میں کام کرنے کی پیشکش ہوچکی ہے لیکن میں اپنے ملک میں کام کر کے مطمئن ہوں

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر اداکار ایوب کھوسہ نے کہا ہے کہ مجھے شوبز کی دنیا میں تین دہائیاں بیت گئی ہیں لیکن آج بھی کچھ منفرد اور بڑاکردارنبھانے کی تمناموجودہے ،مجھے متعدد بار بھارت میںبھی کام کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن میں اپنے ملک میں کام کر کے مطمئن ہوں ۔

ایک انٹر ویو میں ایوب کھوسہ نے کہا کہ میں نے تین دہائیوں میں کوئٹہ ، کراچی،اسلام آباداورلاہور سنٹرز پر بے شمار کام کیا لیکن آج بھی دل یہی کرتا ہے کہ کوئی منفرد اور بڑا کردارنبھاﺅں اوریہ خواہش کبھی کبھی مجھے بے چین بھی کر دیتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے بھارت سے متعدد بار کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے لیکن میرے دل میں کبھی بھی بھارت میں جا کر کام کرنے کی خواہش پیدا نہیں کیونکہ میں اپنے وطن میں کام کرکے مطمئن ہوں اورمجھے اپنے لوگوں سے عزت چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ میںکسی مخصوص شہر کو اپنا شہر نہیں کہتا بلکہ پورا پاکستان میرا ہے اور مجھے اس کے ہر گلی اور کوچے سے محبت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کوئٹہ پی ٹی وی سنٹرسے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور میرے علاوہ دیگر بے شمار اداکار بھی ہیں جنہوںنے ملک گیر شہرت حاصل کی جن میں لیلیٰ زبیری،ذوالقرنین حیدر، حسام قاضی ، ریاض احمد سمیت دیگر شامل ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

اولاد کو خواتین کی عزت اور احترام سکھانا والدین کی ذمہ داری ہے، شاہ رخ خان

اولاد کو خواتین کی عزت اور احترام سکھانا والدین کی ذمہ داری ہے، شاہ رخ …

Skip to toolbar