Breaking News
Home / شوبز / مبارک ہو ملالہ: آکسفورڈ سے ڈگری کی تکمیل پر ملالہ کو پریانکا چوپڑا کا پیغام

مبارک ہو ملالہ: آکسفورڈ سے ڈگری کی تکمیل پر ملالہ کو پریانکا چوپڑا کا پیغام

مبارک ہو ملالہ: آکسفورڈ سے ڈگری کی تکمیل پر ملالہ کو پریانکا چوپڑا کا پیغام

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے خواتین اور بچیوں کی تعلیم کیلئے سرگرم، پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں ڈگری کی تکمیل پر مبارکباد دی ہے۔

اس سے قبل ملالہ یوسف زئی نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ اپنے خاندان کے ساتھ اس کامیابی پر خوشیاں مناتی نظر آئیں اور انہوں نے تحریر کیا تھا کہ اپنی خوشی اور تشکر کا اظہار کرنا ان کےلئے بہت مشکل ہورہا ہے، کیونکہ انہوں نے فلسفہ، سیاسیات اور معاشیات میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں اپنا ڈگری پروگرام مکمل کرلیا ہے۔ملالہ نے مزید تحریر کیا کہ انہیں معلوم نہیں کہ آئندہ کیا ہوگا، اب تو بس نیٹ فلیکس ہوگا اور پھر خوب سوﺅنگی۔اس خوبصورت پوسٹ پر بالی ووڈ سپراسٹار اور امریکی گلوکار، گیت نگار اور موسیقار نک جوناس کی اہلیہ پریانکا چوپڑا نے لکھا۔ ’مبارک ہو ملالہ، یہ بہت حیرت انگیز ہے۔‘علاوہ زیں امریکی اداکارہ ریز ودھراسپون نے بھی ملالہ یوسفزئی کو ڈگری کی تکمیل پر مبارکباد دی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar