Home / شوبز / ماضی کے ممتاز ہیرو اکمل مرحوم کی 50ویں برسی (آج)منائی جائے گی

ماضی کے ممتاز ہیرو اکمل مرحوم کی 50ویں برسی (آج)منائی جائے گی

ماضی کے ممتاز ہیرو اکمل مرحوم کی 50ویں برسی (آج)منائی جائے گی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی پنجابی فلموں کے ماضی کے ممتاز ہیرو اکمل مرحوم کی 50ویں برسی آج ( جمعرات) کو منائی جائے گی۔اکمل مرحوم نے جبرو ، ملنگی ،خاندان، رن مرید ، ان پڑھ ،چا چا جی ، من موجی ، پنچ دریا سمیت درجنوں پنجابی فلموں میں یاد گار کردار ادا کئے ۔

اکمل مرحوم نے 25سال کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے پنجابی فلم انڈسٹری پر چھا گئے ۔اکمل مرحوم نوجوانی میں ہی اچانک مختصر علالت کے بعد 11جون 1967 کو اپنے مالک حقیقی سے جا ملے تھے۔مرحوم کی برسی کے موقع پر ان کے اہل خانہ اور پرستاروں کی جانب سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزمان کو سزائے موت سنا دی .

لاہور: 20 مارچ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹر …

Skip to toolbar