Breaking News
Home / شوبز / ماضی کی ناموراداکارہ روحی بانو کی چوتھی برسی کل منائی جائے گی

ماضی کی ناموراداکارہ روحی بانو کی چوتھی برسی کل منائی جائے گی

منفرد انداز اور لب و لہجے کی ملکہ اداکارہ روحی بانو نے 80 ءکی دہائی میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر راج کیا

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ماضی کی نامور اداکارہ روحی بانو کی چوتھی برسی(آج)25جنوری کو منائی جائے گی ۔فیصل آباد سمیت ملک بھر میں ان کے چاہنے والے تقریبات کا اہتمامِ کریں گے اور کیک بھی کاٹے جائیں گئے منفرد انداز اور لب و لہجے کی ملکہ اداکارہ روحی بانو نے 80 ءکی دہائی میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر راج کیا۔روحی بانو نے ڈرامہ کرن کہانی، سانول موڑ مہار، پھول والوں کی سیر، کانچ کا پل، زرد گلاب اور دروازہ سمیت مختلف ڈراموں میں لازوال کردار نبھائے۔انہوں نے ضمیر، پالکی، انسان، اناڑی، تیرے میرے سپنے، نوکر، زینت، پہچان، بڑا آدمی سمیت کئی فلموں میں بھی فن کے جوہر دکھائے۔اکلوتے جواں سالہ بیٹے کے نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل کے بعد روحی بانو اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھیں اور کئی شب و روز فاو¿نٹین ہاو¿س میں گزارے،روحی بانو معروف طبلہ ساز استاد اللہ رکھا کی صاحبزادی تھی۔ انہوں نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کے علاوہ بیشمار ایوارڈز حاصل کیے۔گردوں اور دماغی عارضے میں مبتلا روحی بانو بیرون ملک زیر علاج تھی جو 25 جنوری 2019 کو انتقال کر گئیں۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

نئے شواہد سامنے آنے کے بعد عافیہ صدیقی جو بائیڈن سے صدارتی معافی ملنے کے لیے پرامید

ناانصافی کا شکار ہوں، ہر دن اذیت ناک ہے، یہ آسان نہیں، ایک دن میں …

دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے وحشیانہ حملے کی حقیقت کا پردہ چاک

ماہ رنگ بلوچ میرے بیٹے کے قتل اور بی ایل اے کے وحشیانہ مظالم پر …

مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری کے فروغ پر زور

دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر …

ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ عمران خان جیسے شخص کیلئے صادق و امین جیسا پاک لفظ استعمال کیا گیا’عظمیٰ بخاری

عمران خان نے اہلیہ کے ساتھ مل کر اربوں کا ڈاکہ مارا،مکافات عمل اسی چیز …

عدالت نے وکیل کو توہین عدالت کا نوٹس دیا ، میرے کیس میں پیش نہ ہونے ، وکیل تبدیل کرنے کیلئے نہیں کہا’ مسرت چیمہ

ڈان نیوز نے بے بنیاد خبر دی ، قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے …

جانوروں پر ظلم کرنے والوں کو سخت سزائیں ہونا ضروری ہیں’جسٹس عائشہ ملک

جانوروں کے حقوق پورے کرنے کی ضرورت ، تنظیمیں اچھا کام کر رہی ہیں، اس …

Skip to toolbar