Home / بزنس / مارگلہ کریشنگ انڈسٹری میں کام کرنے والے غریب ملازمین کی چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل

مارگلہ کریشنگ انڈسٹری میں کام کرنے والے غریب ملازمین کی چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل

مارگلہ کریشنگ انڈسٹری میں کام کرنے والے غریب ملازمین کی چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل

چار ماہ سے بے روزگار ملازمین نے چیف جسٹس کے نام سپریم کورٹ میں 16 سے زیادہ درخواستیں دے دی

بے روزگاری سے ہمارے گھروں میں فاقے کی نوبت آگئی ہے، ملازمین کا عدالت سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مارگلہ کریشنگ انڈسٹری میں کام کرنے والے غریب ملازمین نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کردی ۔

منگل کو بے روزگار ملازمین نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا،چار ماہ سے بے روزگار ملازمین نے چیف جسٹس کے نام سپریم کورٹ میں 16 سے زیادہ درخواستیں دے دیں.

ملازمین نے کہاکہ کرشنگ انڈسٹری کی اچانک بندش سے ہزاروں خاندان کے چولھے ٹھنڈے پڑھ گئے ہیں، کرشنگ انڈسٹری میں کام کرنے والے دیہاڑی دار مزدور کرونا وائرس میں پریشانیوں میں مبتلا ہیں، سپریم کورٹ نے انڈسٹری بند کرنے کا حکم دیا جس سے ہزاروں افراد بے روزگار ہوئے۔

ملازمین نے کہاکہ بے روزگاری سے ہمارے گھروں میں فاقے کی نوبت آگئی ہے، ملازمین نے عدالت سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کی ۔ ملازمین نے کہاکہ کرونا وائرس کی وجہ سے کہیں اور بھی ملازمت نہیں مل رہی ہے، عدالت ٹیکسلا کرشنگ انڈسٹری کو متبادل راستہ تلاش کرنے تک چلانے کی اجازت دے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی واشنگٹن (ڈیلی …

Skip to toolbar