Breaking News
Home / شوبز / مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی53ویں برسی(کل) جمعرات منائی جائے گی

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی53ویں برسی(کل) جمعرات منائی جائے گی

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی53ویں برسی(کل) جمعرات منائی جائے گی

جہانیاں(ڈیلی پاکستان آن لائن) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی53ویں برسی(کل) 9جولائی بروز جمعرات منائی جائے گی برسی کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میںمسلم لیگ اور دیگر جماعتوں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ ریڈیو،ٹی وی چینلز مختلف پروگرام نشر کیے جائیں گے اور اخبارات میں خصوصی ایڈیشن کے ذریعے محترمہ فاطمہ جناح ؒکی قیام پاکستان کیلئے جدوجہد اور قربانیوں کو اجاگر کیا جائے گا ۔

محترمہ فاطمہ جناحؒ 30جولائی 1893ءکو کراچی میں پیدا ہوئیںواضح رہے کہ محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا اور اپنے بھائی حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے فیصلہ کن کردار ادا کیا اسی وجہ سے انہیں مادر ملت کا خطاب ملا۔محترمہ فاطمہ جناحؒ 9جولائی 1967ءکو 73برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیںانہیں کراچی میں دفن کیا گیا تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں

لاہور: نومبر 22 ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور …

Skip to toolbar