Home / شوبز / مائرہ خان نے لگن سے کام کرنیکی وجہ سے بہت جلد کامیابیاں سمیٹی ہیں‘ہمایوں سعید

مائرہ خان نے لگن سے کام کرنیکی وجہ سے بہت جلد کامیابیاں سمیٹی ہیں‘ہمایوں سعید

مائرہ خان نے لگن سے کام کرنیکی وجہ سے بہت جلد کامیابیاں سمیٹی ہیں‘ہمایوں سعید

جب کوئی اچھا کام کرتا ہے تو ہماراحق بنتا ہے اس کی تعریف کی جائے ،جلد اکٹھے کام کرینگے ‘ انٹرویو

لاہورفروری 19( ڈیلی پاکستان آن لائن) ناموراداکار وپروڈیوسر ہمایوں سعید نے اداکارہ مائرہ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتہائی لگن سے کام کرنے والی اداکارہ ہیں اسی لئے انہوں نے بہت جلد کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ مائرہ خان اپنے کردار کا بہت باریک بینی سے جائزہ لیتی ہیں اور اسے عکسبند کراتے ہوئے بھی جب تک انہیں اطمینان نہ ہو جائے اس سین کو بار بار کرتی ہیں ۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ جب کوئی اچھا کام کرتا ہے تو ہماراحق بنتا ہے کہ اس کی تعریف کی جائے اور مائرہ خان واقعی تعریف کے قابل ہیں ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ ہم نے یہ طے کررکھاہے کہ اگرہم کچھ پراجیکٹس میں اکٹھے کام کریں گے تو پھر ہم نے اس میں کچھ وقفہ بھی دینا ہے اور اسی وجہ سے حالیہ مہینوں میں ان کے ساتھ کوئی پراجیکٹ نہیں ہوا لیکن انہوں نے عندیہ دیا کہ ہم جلد اکٹھے کام کریں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar