Breaking News
Home / انٹر نیشنل / لیبیا کی نیشنل آرمی کی بنغازی سے سرت کے لیے عسکری کمک روانہ

لیبیا کی نیشنل آرمی کی بنغازی سے سرت کے لیے عسکری کمک روانہ

لیبیا کی نیشنل آرمی کی بنغازی سے سرت کے لیے عسکری کمک روانہ

نیشنل آرمی کے جنگی طیاروں نے بمباری سے قومی وفاق حکومت کی فورسز کو سرت سے 30 کلو میٹر پسپا کردیا ،ذرائع

طرابلس (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیبیا کی نیشنل آرمی کی طرف سے سرت شہرمیں قومی وفاق حکومت کی پیش قدمی روکنے کے لیے مزید فوجی کمک روانہ کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق لیبیا کی نیشنل آرمی کی طرف سے سرت کے لیے روانہ کی گئی نئی کمک کی تصاویر اور ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں فوجی گاڑیوں کو بن غازی سے سرت کے لیے روانہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری طرف ذرائع کا کہنا تھا کہ نیشنل آرمی کے جنگی طیاروں نے بمباری کے ذریعے قومی وفاق حکومت کی وفادار فورسز کو سرت سے 30 کلو میٹر پسپا کردیا ۔

لیبیا کی فوج کا کہنا تھا کہ مصراتہ شہر میں ابو قرین کے مقام پرفوج کے طیاروں نے قومی وفاق حکومت کے ایک عسکری قافلے پربم باری کی جس کے نتیجے میں متعدد فوجی اور غیرملکی جنگجو ہلاک ہوگئے۔ فوجی قافلے کو ابو قرین کے جنوب میں وادی بی میں نشانہ بنایا گیا۔لیبی فوج کی طرف سے سرت کے لیے تازہ فوجی کمک ایک ایسے وقت میں بھیجی گئی ہے جب دوسری طرف قومی وفاق حکومت نے دروب النصرکے عنوان سے نیا آپریشن شروع کیا ہے جس کا مقصد سرت اور مصراتہ شہروں پر لیبی فوج کا کنٹرول ختم کرتے ہوئے انہیں اپنی عمل داری میں لانا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں

لاہور: نومبر 22 ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور …

Skip to toolbar