Breaking News
Home / پاکستان / لڑکیوں کی تعلیم بڑا چیلنج ہے، مسلم ممالک کو بڑے پیمانے پر کام کرنا ہوگا’ وزیراعظم شہباز شریف

لڑکیوں کی تعلیم بڑا چیلنج ہے، مسلم ممالک کو بڑے پیمانے پر کام کرنا ہوگا’ وزیراعظم شہباز شریف

حکومت پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے تمام اقدامات اور وسائل بروئے کار لا رہی ہے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم وقت کا بڑا چیلنج ہے، مسلم ممالک کو اس حوالے سے بڑے پیمانے پر کام کرنا ہوگا،حکومت پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے تمام اقدامات اور وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں مسلم معاشروں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع کے عنوان سے منعقدہ 2روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ وقت میں درپیش چیلنجز میں ایک اہم لڑکیوں کی تعلیم بھی ہے۔ مسلم ممالک کو اس سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔بین الاقوامی کانفرنس میں 47ممالک کے وزرا، اہم شخصیات اور کئی اداروں و تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے تمام اقدامات کرنے کے ساتھ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے اور اس شعبے میں سامنے آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ مشترکہ اقدامات سے غریب ملکوں میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کو ممکن بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین سمیت معاشرے کے تمام طبقات کے لیے علم حاصل کرنے کی اہمیت بتائی ہے۔ وزیراعظم نے اسلام کے ابتدائی دور میں اس حوالے سے حضرت خدیجہ کی خدمات کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان کی بہن محترمہ فاطمہ جناح نے بھی قیام پاکستان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔ اسی طرح بے نظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں، ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ آج مریم نواز پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلی ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری خواتین قابل اور ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ ہماری خواتین بہادر ہیں۔ ارفع کریم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کا نام روشن کیا، عالمی کانفرنس کا انعقاد ہمارے لیے اعزاز ہے اور اس میں ملالہ یوسف زئی کا شریک ہونا بھی فخر کا باعث ہے۔ وہ ہمت اور عزم کی علامت ہیں۔دورانِ خطاب وزیر اعظم شہباز شریف نے عربی زبان میں میں بھی کچھ جملے ادا کیے، جس پر شرکا نے تالیاں بجا کر انہیں سراہا۔وزیراعظم کے خطاب کے بعد کانفرنس میں بین الاقوامی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ یہ معاہدہ لڑکیوں کی تعلیم کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔ دستخط کنندگان میں اسلامی تعاون تنظیم کے منتظمین، مسلم رہنماں اور دونوں سیکرٹری جنرل کی موجودگی شامل ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

نئے شواہد سامنے آنے کے بعد عافیہ صدیقی جو بائیڈن سے صدارتی معافی ملنے کے لیے پرامید

ناانصافی کا شکار ہوں، ہر دن اذیت ناک ہے، یہ آسان نہیں، ایک دن میں …

دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے وحشیانہ حملے کی حقیقت کا پردہ چاک

ماہ رنگ بلوچ میرے بیٹے کے قتل اور بی ایل اے کے وحشیانہ مظالم پر …

مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری کے فروغ پر زور

دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر …

ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ عمران خان جیسے شخص کیلئے صادق و امین جیسا پاک لفظ استعمال کیا گیا’عظمیٰ بخاری

عمران خان نے اہلیہ کے ساتھ مل کر اربوں کا ڈاکہ مارا،مکافات عمل اسی چیز …

عدالت نے وکیل کو توہین عدالت کا نوٹس دیا ، میرے کیس میں پیش نہ ہونے ، وکیل تبدیل کرنے کیلئے نہیں کہا’ مسرت چیمہ

ڈان نیوز نے بے بنیاد خبر دی ، قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے …

جانوروں پر ظلم کرنے والوں کو سخت سزائیں ہونا ضروری ہیں’جسٹس عائشہ ملک

جانوروں کے حقوق پورے کرنے کی ضرورت ، تنظیمیں اچھا کام کر رہی ہیں، اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar