Breaking News
Home / انٹر نیشنل / لبنان میں معاشی حالات کی ابتری کے خلاف احتجاج صیدا تک پھیل گیا

لبنان میں معاشی حالات کی ابتری کے خلاف احتجاج صیدا تک پھیل گیا

لبنان میں معاشی حالات کی ابتری کے خلاف احتجاج صیدا تک پھیل گیا
مظاہرین نے بینک کی عمارت کی سمت پٹاخے، مولٹوف بم اور پتھر پھینکے،فورسز سے جھڑپیں بھی ہوئیں،حکام
بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن)لبنان میں بد انتظامی اور معاشی حالات کی ابتری کے خلاف کئی علاقوں میں مظاہرے دیکھے گئے۔ اس سلسلے میں صیدا میں غصے میں بپھرے ہوئے عوام نے لبنان بینک کی عمارت کے سامنے شدید احتجاج کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق متعدد مظاہرین بینک کے آہنی گیٹ پر چڑھ گئے۔ اس موقع پر مالیاتی اور بینکنگ پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ احتجاج میں شریک کئی مظاہرین نے بینک کی عمارت کی سمت پٹاخے، مولٹوف بم اور پتھر پھینکے۔ اس دوران مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی۔لبنان میں اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار یان کوبیچ یہ کہہ چکے ہیں کہ شمالی شہر طرابلس میں جو کچھ دیکھا جا رہا ہے وہ ملک میں سیاسی طبقے کے لیے انتباہ ہے۔ انہوں نے طرابلس میں غیر پر امن مظاہرین اور فوج کے درمیان جھڑپوں کو افسوس ناک واقعہ قرار دیا۔ کوبیچ نے لبنانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں بڑھتی غریبوں کی اکثریت کو سپورٹ کریں۔طرابلس میں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں بھڑک اٹھیں۔ مظاہرین ملک میں اقتصادی صورت حال کی ابتری پر سراپا احتجاج بنے ہوئے تھے۔مظاہرین نے طرابلس میں 3 بینکوں کو نذر آتش کر دیا۔ سیکورٹی فورسز نے سڑکوں پر ہونے والی جھڑپوں میں اپنے کئی اہل کاروں کے زخمی ہونے کا بھی اعلان کیا۔جھڑپوں کے بعد لبنانی فوج کے عناصر کثرت سے طرابلس شہر کی سڑکوں پر پھیل گئے۔ اس دوران مظاہرین نے مارو اور بھاگ جاکا انداز اختیار کر لیا۔ادھر دارالحکومت بیروت میں بھی مظاہرین نے الشہدا اسکوائر پر متعدد راستوں کو بند کر دیا۔ اس دوران بعض دکانوں کے بیرونی حصوں کو توڑ پوڑ کا نشانہ بنایا گیا۔علاوہ ازیں احتجاج کرنے والوں کا مجمع بیروت میں رِنگ بِرج پل پر اکٹھا ہو گیا۔ یہ مظاہرین رات گئے پل پر سے منتشر ہو گئے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین میں ایک بینک اکاؤنٹ نکل آیا. نیویارک ٹائمز

چین میں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے مقامی ٹیکسوں کی مد میں ایک لاکھ 88 ہزار …

Skip to toolbar