Breaking News
Home / پاکستان / لاہور کے نئے ماسٹر پلان کی تیاری کےلئے تین کنسورشیم کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا

لاہور کے نئے ماسٹر پلان کی تیاری کےلئے تین کنسورشیم کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا

لاہور کے نئے ماسٹر پلان کی تیاری کےلئے تین کنسورشیم کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے لاہور کے نئے ماسٹر پلان 2050ءکی تیاری کے لئے اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے تین کنسورشیم کو شارٹ لسٹ کر لیا ہے۔

پری کوالیفائی کرنے والے کنسورشیم میں دار الہندسہ (لبنان)، مائن ہارٹ (سنگا پور)اور نیسپاک (پاکستان )شامل ہیں۔ان کنسورشیم کو ریکوئسٹ فار پرپوزل جاری کر دیئے گئے ہیں تاکہ وہ اپنی ٹیکنیکل و فنانشل پیشکش جمع کروا سکیں ۔

یہ دستاویزات جمع کروانے کی آخری تاریخ 19اکتوبر2020ءہے ۔ لاہور کے ماسٹر پلان کی تیار ی کے لئے سات کنسورشیم نے اظہار دلچسپی جمع کرائے تھے۔ ان میں کنٹری ڈویلپرز ،یورو کنسلٹنٹ پاکستان،شہر ساز پرائیویٹ لمیٹڈ،دار الہندسہ ،مائن ہارٹ ،پلوٹو پلاننگ ترکی اور نیسپاک کنسلٹنٹس شامل تھے۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے کہا ہے کہ نئے ماسٹر پلان کے ذریعے لاہور کو تہذیب کا مرکز اور خوشحال شہر بنایا جائے۔ نیا ماسٹر پلان لاہور ڈویژن کی حدود میں واقع تمام شہری و دیہی علاقوں کے لئے تیار کیا جائے گا۔ نئے ماسٹر پلان کی تیاری کے لئے ماحولیاتی تحفظ‘وسائل کے دانشمندانہ استعمال ‘تاریخی ورثے کی بقا‘معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور آبادی کے تمام طبقات کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

نئے شواہد سامنے آنے کے بعد عافیہ صدیقی جو بائیڈن سے صدارتی معافی ملنے کے لیے پرامید

ناانصافی کا شکار ہوں، ہر دن اذیت ناک ہے، یہ آسان نہیں، ایک دن میں …

دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے وحشیانہ حملے کی حقیقت کا پردہ چاک

ماہ رنگ بلوچ میرے بیٹے کے قتل اور بی ایل اے کے وحشیانہ مظالم پر …

مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری کے فروغ پر زور

دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر …

ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ عمران خان جیسے شخص کیلئے صادق و امین جیسا پاک لفظ استعمال کیا گیا’عظمیٰ بخاری

عمران خان نے اہلیہ کے ساتھ مل کر اربوں کا ڈاکہ مارا،مکافات عمل اسی چیز …

عدالت نے وکیل کو توہین عدالت کا نوٹس دیا ، میرے کیس میں پیش نہ ہونے ، وکیل تبدیل کرنے کیلئے نہیں کہا’ مسرت چیمہ

ڈان نیوز نے بے بنیاد خبر دی ، قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے …

جانوروں پر ظلم کرنے والوں کو سخت سزائیں ہونا ضروری ہیں’جسٹس عائشہ ملک

جانوروں کے حقوق پورے کرنے کی ضرورت ، تنظیمیں اچھا کام کر رہی ہیں، اس …

Skip to toolbar