Breaking News
Home / پاکستان / لاہور کے علاقے شاد باغ میں ایک گھر سے 7 روز پرانی لاش برآمد

لاہور کے علاقے شاد باغ میں ایک گھر سے 7 روز پرانی لاش برآمد

لاہور کے علاقے شاد باغ میں ایک گھر سے 7 روز پرانی لاش برآمد

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شاد باغ کے علاقے وسن پورہ میں گھر سے ایک شخص کی 7 روز پرانی لاش برآمد، مقتول کی شناخت63 سالہ ناصر عرف رفیق کگ نام سے ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق شاد باغ کے علاقے وسن پورہ میں گھر سے ایک شخص کی 7 روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے، مقتول کی شناخت63 سالہ ناصر عرف رفیق کگ نام سے ہوئی۔

مقتول ناصر عرف رفیق عرصہ دراز سے رہائش پزیر تھا، گھر کے قریب بدبو پھیلنے پر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع کی، تلاش کرنے پر مقتول کی 7 روز پرانی لاش ملی، پولیس کے مطابق مقتول کے تمام تشتہ دار بیرون ملک مقیم تھے۔ مقتول کو ایک ہفتہ قبل قتل کر کے لاش کو کمرے میں بند کر دیا گیا، پولیس نے فرانک اور دیگر شواہد اکھٹے کر لیے، جبکہ پولیس کا کہنا ہگ کہ پوسٹ مارٹم کے بعد مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت میں قتل و غارت جیسی لرزہ خیز وارداتوں کا آئے دن ہونا معمول بن چکا ہے اور پولیس ایسے قاتلوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لئے مسلسل ناکام نظر آرہی ہے۔ ڈاکے، چوریاں، قتل و غارت ،زیادتی جیسی وارداتیں تھمنے کی بجائے دن بہ دن بڑھ رہیں ہیں جس کی وجہ سے شہر کی صورتحال بد سے بدترین ہوتی جارہی ہے، اور نیا طلوع ہونے والاسورج غروب ہوتے ہی اپنے ساتھ کئی جانوں کو لے جاتا ہے اور خوشیاں غموں میں بدل جاتی ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

لاہور:09 جنوری ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان …

Skip to toolbar