Breaking News
Home / پاکستان / لاہور میں ڈاکو بے لگام، ایس ایچ او پر گولیاں چلا دیں

لاہور میں ڈاکو بے لگام، ایس ایچ او پر گولیاں چلا دیں

لاہور میں ڈاکو بے لگام، ایس ایچ او پر گولیاں چلا دیں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) غالب مارکیٹ میں دوران ڈکیتی پولیس مقابلہ کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آگئی، فوٹیج میں چہرہ چھپائے 2 ڈاکوؤں کو واردات کیلئے ریسٹورنٹ میں گھستے دیکھا جا سکتا ہے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکووں نے فائرنگ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ غالب مارکیٹ کی حدود شیرپائو پل کے قریب ریسٹورنٹ میں واردات کی کوشش کی گئی،پولیس اور ڈولفن فورس نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی۔پولیس کے مطابق دو ڈکیت شیر پاؤ پل کے قریب واردات کررہے تھے،ون فائیو کال پر ایس ایچ او غالب مارکیٹ آصف عطاء اور ڈولفن ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی۔ ریسٹورنٹ میں چھپےڈاکوؤں نےسیدھی گولیاں ایس ایچ او پر برسائیں جس سےایس ایچ او آصف عطا اور ساتھی اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کردیا،پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو شاہد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جو کہ ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ نکلا ہے

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین میں ایک بینک اکاؤنٹ نکل آیا. نیویارک ٹائمز

چین میں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے مقامی ٹیکسوں کی مد میں ایک لاکھ 88 ہزار …

Skip to toolbar