Home / پاکستان / لاہور میں خون کی ہولی، داماد نے سسر سمیت دو سالے قتل کر ڈالے

لاہور میں خون کی ہولی، داماد نے سسر سمیت دو سالے قتل کر ڈالے

لاہور میں خون کی ہولی، داماد نے سسر سمیت دو سالے قتل کر ڈالے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)شالیمار لنک روڈ پر رام گڑھ بازار میں داماد نے سسرال میں گھس کر سسر اور 2 جوان سالوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔مقتولین میں 50 سالہ سید حامد، 25 سالہ فرخ شاہ اور شاہ رخ شامل ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم موقعہ واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی اور گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شاہزیب عرف با گجر نے اپنے سسرال اور سالوں پر فائرنگ کی۔سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے تہرے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو فوری موقعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی اور سیف سٹی کیمروں و سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے جس میں ملزم شاہزیب کو مقتولین کے گھر کی طرف جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سسر اور دو برادر نسبتی کو قتل کرنے کے بعد ملزم دوڑ کر فرار ہو رہا ہے۔ ملزم نے اکیلے پیدل آ کر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar