لاہورمیں لڑکی کونوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ اجتماعی زیادتی کانشانہ بنانے کاواقعہ سامنے آ گیا
حسن اور عرفان نے لڑکی کونوکری کا جھانسہ دے کرلاہور کے ایک ہوٹل میں بلایا ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت کے ایک ہوٹل میں لڑکی کونوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ اجتماعی زیادتی کانشانہ بنانے کاواقعہ سامنے آ گیا ، وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
پولیس کے مطابق ملزمان حسن اور عرفان نے لڑکی کونوکری کا جھانسہ دے کرلاہور کے ایک ہوٹل میں بلایا ۔
متاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ہوٹل میں ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
تھانہ نولکھاپولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکہ تحقیقات شروع کردیں۔
متاثرہ لڑکی کا کہناتھا کہ مجھے ملزمان کی جانب سے نوکری دلوانے کا جھانسہ دیاگیا اوردھوکہ دے کرریلوے اسٹیشن بلایا جہاں ہوٹل میں ملزمان نے عصمت دری کی ۔
وزیراعلی پنجاب نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔