Breaking News
Home / پاکستان / لاہور، رقم کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

لاہور، رقم کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

لاہور، رقم کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام پورہ میں پیسوں کے لین دین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پینتیس سالہ شخص کو قتل کردیا۔

شہری عرفان نے ملزم وقاص کو بھینس فروخت کی تھی ملزم وقاص پیسے دینے سے انکاری تھا جس پرساتھیوں کے ہمراہ عرفان کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کیا۔اسلام پورہ کے علاقے میں ملزمان نے فائرنگ کر کے شہری کوقتل کر دیا۔

مقتول کی شناخت پینتیس سالہ عرفان کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزم کا مقتول کے ساتھ پیسوں کے لین دین پر تنازعہ چل رہا تھا۔ مقتول نے ملزم وقاص کو بھینس فروخت کر رکھی تھی پیسوں کا تقاضہ کرنے پر ملزم نے مقتول کو ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہوتے ہی مزید کارروائی شروع کر دی جائے گی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی کانگریس ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدر ٹرمپ کو پاگل قرار دے دیا

واشنگٹن: 9 جنوری ( ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی کانگریس ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی …

Skip to toolbar