Breaking News
Home / پاکستان / لاہور،دوران ڈکیتی معمولی مزاحمت پر شہری شیخ ناصر اسلم کو فائرنگ کر کے قتل کرنیوالے 3ملزمان گرفتار

لاہور،دوران ڈکیتی معمولی مزاحمت پر شہری شیخ ناصر اسلم کو فائرنگ کر کے قتل کرنیوالے 3ملزمان گرفتار

لاہور،دوران ڈکیتی معمولی مزاحمت پر شہری شیخ ناصر اسلم کو فائرنگ کر کے قتل کرنیوالے 3ملزمان گرفتار

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران ڈکیتی معمولی مزاحمت پر شہری شیخ ناصر اسلم کو فائرنگ کر کے قتل کرنیوالے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

گرفتارملزمان میں غلام حسین،علی حسن اور فخر حسین شامل، تمام ملزمان آپس میں قریبی رشتہ دار کزن ہیں۔

ملزمان نے پیسوں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا۔ملزمان تقریبا ایک ماہ قبل معمولی مزاحمت پر شہری ناصر اسلم کوناحق قتل کرنے کے بعدموقع سے فرار ہو گئے تھے۔

ملزمان سے دوران واردات لوٹے ہوئے 2لاکھ روپے اور نا جا ئر اسلحہ آتشیں بھی برآمدکر لیا۔ انویسٹی گیشن پولیس مصری شاہ نے دوران ڈکیتی قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar