Breaking News
Home / شوبز / لاک ڈاﺅن کے دوران ایک اچھی شیف بن چکی ہوں ‘ عاصمہ لتا

لاک ڈاﺅن کے دوران ایک اچھی شیف بن چکی ہوں ‘ عاصمہ لتا

لاک ڈاﺅن کے دوران ایک اچھی شیف بن چکی ہوں ‘ عاصمہ لتا

وزن میں پانچ پونڈ کمی بھی کی ہے جسے دو ماہ کے دوران دس پونڈ تک کم کرنے کا ہدف ہے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نامور اداکارہ و گلوکارہ عاصمہ لتانے کہا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران گھرمیں رہ کر کھانے پکانا سیکھ لیا ہے اور یہ کہا جا سکتا ہے کہ اب میں ایک اچھی شیف بن چکی ہوں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاﺅن میں تین ماہ تک گھروں میں محصور ہونا پڑا اور سب لوگ کٹھن حالات سے دوچار ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ میں نے اس دوران کھانے بنانا سیکھا ہے اورکہہ سکتی ہوں کہ میں ایک اچھی شیف بن گئی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس دوران بہت سی کتابوں کا مطالعہ بھی کیا ہے جس سے میری معلومات میں اضافہ ہوا ہے ۔ عاصمہ لتا نے بتایا کہ میں نے اپنے وزن میں پانچ پونڈ کمی بھی کی ہے اورمزید دو ماہ کے دوران اپنے وزن کو دس پونڈ تک کم کر لوں گی ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین میں ایک بینک اکاؤنٹ نکل آیا. نیویارک ٹائمز

چین میں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے مقامی ٹیکسوں کی مد میں ایک لاکھ 88 ہزار …

Skip to toolbar