نمائندہ خصوصی شہزاد رحمت
پھولنگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹر فہیم اشرف کی اہلیہ کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے ، خوشی سے نہال اہل خانہ نے منوں مٹھائی تقسیم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر کے والد رانا محمد اشرف نے بتایا کہ ان کے بیٹے قومی کرکٹر فہیم اشرف کی اہلیہ کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے ،دونوں بچے اورماں صحتمند ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پوتوں کی پیدائش پر انتہائی خوش ہوں ۔ بتایا گیا ہے کہ جڑواں بچوں کی پیدائش پر منوںمٹھائی تقسیم کی گئی ہے ۔سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ فہیم اشرف گزشتہ برس نومبر کی 25 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔