قطر، اتحاد، امارات ایئرلائنز نے پاکستانی مسافروں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قطر، اتحاد، امارات ایئرلائنز نے پاکستانی مسافروں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔غیرملکی ایئرلائنز کی جانب سے پاکستانی مسافروں کےلئے نئی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے لیے کورونا نہ ہونے کی رپورٹ لازمی قرار دیا گیا ہے.
بیرون ممالک جانے والے مسافر کورونا ٹیسٹ روانگی سے 4 دن قبل کروائیں گے۔
غیر ملکی ایئرلائنز قطرایئرویز ،اتحاد ایئرلائنز اور امارات ایئرلائنز کی انتظامیہ نے کہا کہ بیرون ملک جانے کے خواہشمند مسافر کورونا ٹیسٹ قطر، اتحاد، امارات ایئرلائنز کی منظور شدہ لیبارٹریز سے کرواسکتے ہیں اور منظورشدہ لیبارٹریز کی تفصیلات ایئرلائنزکے دفاتر،ٹریول ایجنٹس سے معلوم کی جاسکتی ہیں ، منظورشدہ لیبارٹریز کی لسٹ ایئرلائنز کی ویب سائٹس پر بھی موجود ہے۔