Breaking News
Home / شوبز / قرب الٰہی کے بعد اب کچھ بولنے سے قبل لاکھ دفعہ سوچتاہوں’حمزہ علی عباسی

قرب الٰہی کے بعد اب کچھ بولنے سے قبل لاکھ دفعہ سوچتاہوں’حمزہ علی عباسی

قرب الٰہی کے بعد اب کچھ بولنے سے قبل لاکھ دفعہ سوچتاہوں’حمزہ علی عباسی
تمام بادشاہوں کا بادشاہ میرا حساب کتاب کرے گا، میرا مالک، میرا خدا، میرا اللہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے سابق اداکار حمزہ علی عباسی نے گزشتہ سال اداکاری سے کنارہ کشی کا اعلان کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔اس اعلان کے بعد سے حمزہ علی عباسی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایسی ہی پوسٹ شیئر کرتے نظر آئے جن کے ذریعے وہ مداحوں کو اسلامی تعلیمات کی جانب راغب کرسکیں۔اور اب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کرکے مداحوں کو بتایا کہ وہ پہلے سے کافی بدل چکے ہیں۔خیال رہے کہ اپنے کیریئر کے آغاز سے حمزہ علی عباسی کافی بیباک اور صاف گو رہے ہیں جبکہ وہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی ہر قسم کے موضوع پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتے آرہے ہیں۔تاہم اب ان کے مطابق وہ کافی بدل چکے ہیں اور اس تبدیلی کی وجہ اللہ سے ان کی قربت ہے۔اپنی ٹوئٹ میں حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ‘پہلے میں بہت بیباک تھا، اونچی آواز میں بات کرتا تھا، لیکن جب سے اللہ سے قریب ہوا یہ سب کچھ ختم ہوگیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ ‘اب میں کانپتا ہوں اور کچھ بھی بولنے یا لکھنے سے قبل لاکھوں دفعہ سوچتا ہوں، جانتا ہوں تمام بادشاہوں کا بادشاہ میرا حساب کتاب کرے گا، میرا مالک، میرا خدا، میرا اللہ’۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar