Breaking News
Home / صفحۂ اول / قذافی سٹیڈیم کی ریکارڈ مدت میں تکمیل ،محسن نقوی کا 1500سے زائد ورکرز کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ

قذافی سٹیڈیم کی ریکارڈ مدت میں تکمیل ،محسن نقوی کا 1500سے زائد ورکرز کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )قذافی سٹیڈیم کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے 1500سے زائد ورکرز کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ دیا گیا ۔ محسن نقوی نے مزدوروں کے ساتھ ان کی نشتوں پر جا کر ملاقات کی اور لنچ کیا ،مزدوروں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ سلفیاں اور تصویریں بنوائیں۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دن رات محنت کر کے سٹیڈیم مکمل کرنے پر ورکرز کا شکریہ ادا کیا اور شاباش دی،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزدوروں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ محسن نقوی نے مزدوروں کو کل (ہفتہ ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ دیکھنے کی دعوت دی۔ انہوںنے کہا کہ آپ قوم کے ہیرو ہیں، سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔ مزدوروں نے چیئرمین پی سی بی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی آپ نے کمال کر دیا،3ماہ سے قذافی سٹیڈیم میں ہیں۔ سٹیڈیم دیکھ کر دل خوش ہو گیا ہے۔ محسن صاحب آپ کی محنت رنگ لائی ہے۔ ہم خود آپ کو سٹیڈیم میں صبح شام دیکھتے ہیں۔ لنچ بھی ہم اپنے”’ہتھیاروں”’کے ساتھ کر رہے ہیں،بعض مزدور بیلچہ ساتھ اٹھائے لنچ کرتے رہے ۔ محسن نقوی نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم آپ کا سٹیڈیم ہے،قذافی سٹیڈیم کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے میں آپ کی دن رات کی محنت شامل ہے۔ مزدوروں نے مٹن قورمہ،چکن روسٹ، بیف پلاو اور لائیو گرما گرم نان پر مشتمل لنچ کیا،زردہ، رائتہ، فریش سلاد، منرل واٹر ، کولڈ ڈرنکس اور کشمیری چائے سے مزدوروں کی تواضع کی گئی۔ایڈوائزر عامر میر، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر،پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان، چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی، ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر، نیسپاک ، پی سی بی کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

کسی کو بھی ریاست کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے’ بلاول بھٹو

میونخ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری …

فتنہ الخوارج اسلام سے نابلد اور قطعی طور پر خارجی ہیں، آرمی چیف

خارجی عناصر اسلام کی غلط تشریح اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، …

چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی

کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر …

لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز

منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …

نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان

کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

Skip to toolbar