چیمپئنز ٹرافی ہم سب کے لئے اہم ایونٹ ہے ،آئی سی سی سے ملنے والے پاسز پاسسز کی جگہ اسکا ریونیو لیں گے
لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ وعدے کے مطابق قذافی سٹیڈیم کی تعمیر کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جس کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف کریں گے ،اسٹیڈیم اپ گریڈیشن کے بعد آئی سی سی سے ملنے والے پاسسز کی جگہ اسکا ریونیو لیں گے ۔انہوں نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے سے زیادہ آپ لوگوں کے چکر یہاں پر لگے ، کوئی ایسا دن جس دن آپ نے سٹیڈیم کا چکر نہیں لگایا، اکتوبر میں باقاعدہ طور پر اس کی کنسٹرکشن شروع ہوئی 31جنوری کا وعدہ تھا آج پورا سٹیڈیم آپ کے سامنے ہے۔قذافی سٹیڈیم کا افتتاح 7فروری کو وزیراعظم شہباز شریف کرینگے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب 11فروری کو ہوگی، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ہوں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ہم سب کے لئے اہم ایونٹ ہے جس کی افتتاحی تقریب 16فروری کو منعقد ہوگیاور مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سربراہ سمیت تمام آفیشلز اور ایونٹ میں شریک ٹیموں کے عہدیدان کو مدعو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے دوران اضافی رقم خرچ ہوئی ہے جس میں سائونڈ سسٹم سمیت ایل ای ڈی لائٹس وغیرہ کا اضافہ تھا تاہم اخراجات میں کمی کے لئے آئی سی سی سے پاسسز ملنے تھے جسے منع کرکے اسکا ریونیو لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ باڈر پار بڑے لوگ ہیں جو ایک ایک پتھر کو بھی یہاں پہ نوٹ کر رہے ہیں مگر ان کو کوئی چیز نہیں ملے گی اب جو کرسیاں یہاں لگائی ہیں وہ چائنہ سے آئی ہیں اور 20سال کی گارنٹی ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت سمیت تمام کرکٹ بورڈزکوچیمپئنزٹرافی میں آنے کی دعوت دی ہے، کچھ لوگ افتتاحی تقریب میں آئیں گے،کچھ سیمی فائنل اورکچھ فائنل پرآئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دن رات محنت کررہے ہیں،سخت سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، ٹرافی کیلئے تمام ٹیموں کو ویلکم کریں گے، ہم سب کا مقصد ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اسٹیڈیمزکے کام بروقت مکمل ہونے سے بہت سے لوگوں کے خواب ٹوٹے ہیں، اسٹیڈیم کے ورکرز8 فروری کو لاہور میں میچ دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ خود مختارہے، حکومت سے کسی قسم کے پیسے نہیں لیتا، آئی سی سی کے تمام پاسز فروخت کر رہے ہیں تاکہ ریونیو بڑھ سکے، اسٹیڈیم کی بہتری کے لیے جو خرچہ ہوا ہے، اسے بھی پورا کرنا ہے۔صائم ایوب کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نوجوان اوپنر کو ابھی تھوڑا صائم اور لگے گا ڈاکٹرز نے انہیں مزید 4سے 5ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔ٹیم کے انتخاب پر سلیکشن کمیٹی فیصلہ کرے گی ،سلیکشن کمیٹی پریقین ہے یہ اچھی ٹیم کاانتخاب کرے گی۔
