Breaking News
Home / شوبز / قدرت کے طے شدہ قواعد کے مطابق زندگی گزارنے والے سُکھی رہتے ہیں‘ریما

قدرت کے طے شدہ قواعد کے مطابق زندگی گزارنے والے سُکھی رہتے ہیں‘ریما

قدرت کے طے شدہ قواعد کے مطابق زندگی گزارنے والے سُکھی رہتے ہیں‘ریما

انسان جیسے جیسے عمر میں آگے بڑھتا ہے اس میں سنجیدگی آتی ہے ،زیادہ سوچ بچار کر تاہے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نامور اداکارہ ریمانے کہا ہے کہ آج تک کوئی بھی زندگی کے فلسفے کونہیں سمجھ سکا ، انسان کو قدرت کے طے شدہ قواعد کے مطابق اپنی زندگی بسر کرنی چاہیے جس سے وہ سُکھی رہتا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں ریما نے کہا کہ بطور مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ زندگی عارضی ہے اس لئے ہمیں اسے پیش نظر رکھتے ہوئے اسے گزارنا چاہیے ۔ہمیشہ یہ کوشش کرنی چاہیے کہ دوسروں کے کام آیاجائے اور آپ کی کہی ہوئی بات سے کسی کی دل آزاری نہ ہو ۔

ریما نے کہا کہ انسان جیسے جیسے عمر میں آگے بڑھتا ہے اس میں نہ صرف سنجیدگی آتی ہے بلکہ وہ زیادہ سوچ بچار کر تاہے اور یہ سوچ کسی مقصد سے عاری نہیں ہوتی ۔ ریما نے کہا کہ کسی بھی انسان سے اپنی زندگی میں غلطیاں ہو جاتی ہیں لیکن ہمیں ان پر ڈٹ جانے کی بجائے ان پر نہ صرف خدا کی ذات سے معافی مانگنی چاہیے بلکہ آئندہ کےلئے اپنی اصلاح بھی کرنی چاہیے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar