Breaking News
Home / انٹر نیشنل / فکر نہ کریں، ن لیگ کو بھی نہیں چھوڑوں گی، اگلی باری ان کی ہے، امریکی خاتون سنتھیا رچی

فکر نہ کریں، ن لیگ کو بھی نہیں چھوڑوں گی، اگلی باری ان کی ہے، امریکی خاتون سنتھیا رچی

فکر نہ کریں، ن لیگ کو بھی نہیں چھوڑوں گی، اگلی باری ان کی ہے، امریکی خاتون سنتھیا رچی
میرے پاس اوربھی بہت کچھ ہے ،چند دن آرام کی ضرورت ہے، پی پی قیادت اپنے کارکنوں سے کہے کہ وہ مجھے اکیلا چھوڑ دیں،آئندہ ہفتے کسی بھی تحقیقات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں، ٹوئٹ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف الزامات کی بوچھاڑ کرنے والی امریکی خاتون سنتھیا رچی نے کہا ہے کہ فکر نہ کریں، ن لیگ کو بھی نہیں چھوڑوں گی، اگلی باری ان کی ہے۔امریکی خاتون نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ میرے پاس اوربھی بہت کچھ ہے تاہم چند دن آرام کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت اپنے کارکنوں سے کہے کہ وہ انہیں اکیلا چھوڑ دیں۔
سنتھیا رچی نے کہا کہ آئندہ ہفتے کسی بھی تحقیقات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔سنتھیا رچی نے کہا کہ انھوں نے جو الزامات لگائے ہیں اس حوالے سے 2011 میں امریکی سفارتخانے کو آگاہ کیا تھا لیکن پاک امریکا پیچیدہ تعلقات کی وجہ سے مجھے مناسب جواب نہیں ملا۔پاکستان میں مقیم امریکی خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ فکر نہ کریں، ن لیگ کو بھی نہیں چھوڑوں گی، اگلی باری ان کی ہے۔سنتھیا رچی نے بتایا کہ میں نے ایک کمال شخص سیمنگنی کی ہے جس سے پاکستان میں ملاقات ہوئی تھی، میرے منگیتر نے بولنے کے لیے میری حوصلہ افزائی کی تاکہ ہمارا رشتہ آگے بڑھ سکے۔
خیال رہے کہ امریکی شہری سنتھیا رچی نے سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف الزامات کی بوچھاڑکی تھی۔انھوں نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جب کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کا الزام عائد کیا تھا۔دوسری جانب یوسف رضا گیلانی اور رحمن ملک نے امریکی شہری کے الزامات کو گھٹیا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar