Home / شوبز / فن بھی ایک ہنر ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ فنکار کو اس پر عبور حاصل ہوتا ہے، شگفتہ اعجاز

فن بھی ایک ہنر ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ فنکار کو اس پر عبور حاصل ہوتا ہے، شگفتہ اعجاز

فن بھی ایک ہنر ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ فنکار کو اس پر عبور حاصل ہوتا ہے، شگفتہ اعجاز

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ اپنے کیریر میں جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں ، فن بھی ایک ہنر ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ فنکار کو اس پر عبور حاصل ہوتا ہے اور اس کی اداکاری میں پختگی آتی ہے ۔

ایک انٹر ویو میں شگفتہ اعجاز نے کہا کہ زندگی کو حقیقت سمجھ کر گزارا ہے اور مطمئن ہوں ۔ ہر انسان سے زندگی میں غلطیاں ہوتی ہیں اور میں بھی اس سے مبرا نہیں ہوں لیکن کوشش ہوتی ہے کہ جتنی بار مرضی غلطی ہو جائے اپنی اصلاح کروں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ڈرامہ بہترین دور سے گزر رہاہے ، بہتری کی گنجائش ہر دور میں رہتی ہے اوریقینا اس پر سوچ بچار بھی کی جاتی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کیریر میں اب تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں اس کی وجہ میرے پرستاروں کی جانب سے ملنا والا پیار اور عزت ہے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزمان کو سزائے موت سنا دی .

لاہور: 20 مارچ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹر …

Skip to toolbar