Breaking News
Home / بزنس / فلورملزایسوسی ایشن نے انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے چھاپوں کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا

فلورملزایسوسی ایشن نے انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے چھاپوں کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا

فلورملزایسوسی ایشن نے انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے چھاپوں کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا

محکمہ خوراک نے 72 گھنٹے پسائی کیلئے گندم مل میں رکھنے کی اجازت دی تھی ،فلورملز کے پاس48گھنٹے کی گندم موجود نہیں

گندم خریداری میں ناکامی کے بعد اب ملز میں موجود گندم جبری طور پر اٹھا رہی ہے‘ عاصم رضا احمد کی عبد الرﺅف مختار کے ہمراہ پریس کانفرنس

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )فلورملزایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی جانب سے فلور ملوںمیں چھاپوں کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

پاکستان فلورملزایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا احمد نے پنجاب کے چیئرمین عبدالرﺅف مختار کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کاروبار کرنا محال ہو گیا ہے اس لئے پنجاب کی تمام فلور ملیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ خوراک نے 72 گھنٹے پسائی کیلئے گندم مل میں رکھنے کی اجازت دی تھی لیکن فلورملز کے پاس 48 گھنٹے کی گندم بھی موجود نہیں ۔انتظامیہ گندم خریداری میں بدترین ناکامی کے بعد اب ملز میں موجود گندم جبری طور پر اٹھا رہی ہے۔

محکمہ خوراک نے فلور ملوں پر اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنے پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔کاروبار کرتے ہیں مگر عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملیں بند کرنے ہر مجبور ہو گئے ہیں۔محکمہ خوراک نے فلور ملز کو گندم کی خریداری نہیں کر دی اور جو سٹاک ملوں کو چاہیے وہ بھی نہیں دیا جا رہا۔حکومت گندم کی خریداری کا ہدف پورا نہیں کر سکی اور فلور ملز کی گندم کو زبردستی قبضے میں لیا جا رہا ہے۔فلور مل مالکان حکومت کو ٹیکس ادا کرتے ہیں ،غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ایسے میں مہنگی گندم خرید کر سستا آٹا کیسے فروخت کریں۔جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوں گے ملیں نہیں چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملیں بند ہونے سے آٹے کی قلت پیدا ہوگی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar