Breaking News
Home / شوبز / فلم رادھے کے ٹریلرمیں وہ غلطی جس نے بنایا سلمان خان کا مذاق

فلم رادھے کے ٹریلرمیں وہ غلطی جس نے بنایا سلمان خان کا مذاق

سلمان خان کی فلم رادھے کے ٹریلر میں غلطی یا لاپرواہی؟

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کے ٹریلر کو دیکھتے ہی مداحوں نے پسندیدگی کی سند جاری کردی تھی تاہم مداحوں نے کچھ دیر بعد ہی ٹریلر میں ایک نقص تلاش کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے فلم کے ایک سین میں سال 2018 کی فلم ’ریس3‘ میں پہنا ہوا لباس استعمال کیا۔

سوشل میڈیا پر کاسٹیوم ڈیزائنرکی اس غلطی پر کافی تنقید کی جارہی ہے جبکہ کچھ انٹرنیٹ صارفین اس کی میمز بھی بنارہے ہیں۔ فی الحال فلم انتظامیہ کی جانب سے اس پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور دیشا پٹانی کے اکاﺅنٹ کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی ایکشن سے بھرپور اس فلم کے ٹریلر کو دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ایکشن سے بھرپور فلم’ رادھے‘ میں سلمان خان ڈرگ مافیا کو کنٹرول کرنے کےلئے لڑتے نظر آئیں گے۔

اداکار رندیپ ہودا فلم میں ولن کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ دیشا پٹانی اور جیکی شروف شامل ہیں۔سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ گذشتہ سال عید پر ریلیز کی جانی تھی تاہم کورونا کے باعث اسے ملتوی کیا گیا اور اب اس عیدالفطر کے موقع پر فلم 13 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی

کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر …

لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز

منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …

نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان

کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …

Skip to toolbar