فلمسٹار لیلیٰ کام کے حصول کیلئے کراچی منتقل ہو گئیں‘ ذرائع
اداکار ہ کے کراچی میں پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں سے رابطے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) فلمسٹار لیلیٰ کراچی منتقل ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ لیلیٰ لاہور میں شو بز سر گرمیاں معطل ہونے کے باعث گزشتہ کئی ماہ سے گھر میں بیکار بیٹھی تھیں اورکام کے حصول کےلئے اب وہ کراچی منتقل ہو گئی ہیں ۔
بتایا گیا ہے کہ اداکار ہ کے کراچی میں مختلف پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں سے رابطے جاری ہیں اور انہیں کسی نئے پراجیکٹ کا آغاز ہونے پر کام دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ لیلیٰ فلم اور تھیٹر میں کام کر چکی ہیں لیکن ان دنوں کام نہ ہونے کی وجہ سے بیکار بیٹھی ہیں۔