Breaking News
Home / انٹر نیشنل / فلسطینی اراضی کے الحاق کے لیے امریکا نے نئی شرط عاید کر دی

فلسطینی اراضی کے الحاق کے لیے امریکا نے نئی شرط عاید کر دی

فلسطینی اراضی کے الحاق کے لیے امریکا نے نئی شرط عاید کر دی

ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیلی حکومت پر الحاق سکیم پر عمل درآمد شروع کرنے کے لیے نئی شرائط عاید کرنا شروع کردیں

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) امریکی انتظامیہ آنے والے عرصے میں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حکومت کے الحاق کے منصوبے پر عملدرآمد سے روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

سرکاری اسرائیلی چینل نے اسے نئی امریکی حکمت عملی قرار دیتے ہوئے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیلی حکومت پر الحاق سکیم پر عمل درآمد شروع کرنے کے لیے نئی شرائط عاید کرنا شروع کی ہیں۔

چینل کے مطابق گذشتہ دنوں امریکی اور اسرائیلی عہدیداروں کے مابین الحاق کے معاملے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقاتیں ہوئیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران وائٹ ہاﺅس نے اسرائیل میں الحاق کی حمایت کرنے کے لیے سیاسی استحکام کی شرط عاید کی۔

چینل نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایک ایسے سیاسی استحکام کا مطالبہ کررہی ہے جس میں کہا گیا کہ فلسطینی اراضی کے الحاق کے منصوبے پر تاہم اسرائیلی سیاسی قوتوں کے درمیان اتفاق رائے ضروری ہے۔ اگر اسرائیل کی کچھ سیاسی جماعتوں نے اس منصوبے کی حمایت نہ کی تو امریکا بھی حمایت نہیں کرے گا۔

خیال رہے کہ فلسطینی علاقوں مغربی کنارے اور وادی اردن کے اسرائیل سے الحاق کے منصوبے کے حوالے سے حکمران جماعت لیکوڈ اور اس کی اتحادی کاحول لاوان کے مابین اختلافات ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین میں ایک بینک اکاؤنٹ نکل آیا. نیویارک ٹائمز

چین میں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے مقامی ٹیکسوں کی مد میں ایک لاکھ 88 ہزار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar