Breaking News
Home / بزنس / فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا سنگ بنیاد آئندہ ہفتے رکھے جانے کا امکان ‘تیاریاں تیزی سے جاری

فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا سنگ بنیاد آئندہ ہفتے رکھے جانے کا امکان ‘تیاریاں تیزی سے جاری

فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا سنگ بنیاد آئندہ ہفتے رکھے جانے کا امکان ‘تیاریاں تیزی سے جاری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا سنگ بنیاد آئندہ ہفتے رکھے جانے کا امکان ہے ۔ اس سلسلے میں ضروری تیاریاں تیز ی سے مکمل کی جار ہی ہیں۔

منصوبے پر عمل درآمد کے لئے شفافیت یقینی بنانے کی خاطر پیپرا قوانین کی سختی سے پابندی کی جارہی ہے ۔کنٹریکٹرز کی پر ی کوالیفیکیشن کے مرحلے میں چھ کنٹریکٹرز کا انتخاب کیا گیا جبکہ مسابقت میں چار فرموں نے حصہ لیا‘ دو فرموں نے ٹینڈر اجلاس میں شرکت کے باوجود ٹینڈر نگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔ایک ارب9کروڑ روپے کے تخمینہ لاگت سے فردوس مارکیٹ گلبرگ کے مقام پر انڈر پاس کی تعمیر کے لئے ٹینڈرزذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی موجودگی میں ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاﺅن میں کھولے گئے ۔

اس عمل کی نگرانی چیف انجینئر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا نے کی ۔اس مقصد کے لئے چار کمپنیوں این ایل سی ، حبیب کنسٹرکشن سروسز ، مقبول ایسوسی ایٹس اور ماکسن نے بڈ اوپننگ میں حصہ لیا ۔ مقبول ایسوسی ایٹس نے سب سے کم لاگت یعنی 96کروڑ روپے میں یہ کام کرنے کی پیشکش کی۔ حبیب کنسٹرکشن سروسز نے 99کروڑ جبکہ این ایل سی نے ایک ارب ایک کروڑ میں یہ منصوبہ مکمل کرنے کی پیشکش کی ۔اس طر ح کم ریٹ پر کام کرنے کی پیشکش کرکے مقبول ایسوسی ایٹس اس منصوبہ پر کام کرنے کی اہل قرار پائی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین میں ایک بینک اکاؤنٹ نکل آیا. نیویارک ٹائمز

چین میں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے مقامی ٹیکسوں کی مد میں ایک لاکھ 88 ہزار …

Skip to toolbar