Breaking News
Home / انٹر نیشنل / فرانس اور اسپین کا لاک ڈاون مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان

فرانس اور اسپین کا لاک ڈاون مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان

فرانس اور اسپین کا لاک ڈاون مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان
فرانس اور اسپین میں 11 مئی سے معمولاتِ زندگی مرحلہ وار بحال کیے جائیں گے
پیرس /میڈرڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کے بدترین شکار ہونے والے یورپی ملکوں نے لاک ڈاون بتدریج ختم کرنے کے اعلانات کردیئے ۔فرانس اور اسپین میں 11 مئی سے معمولاتِ زندگی مرحلہ وار بحال کیے جائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 32 ہزار 128 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 23 ہزار 822 ہو چکی ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 23 ہزار 660 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 65 ہزار 911 ہو گئے۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 27 ہزار 359 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 1 ہزار 505 رپورٹ ہوئے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar