Home / پاکستان / فاروق آباد: سچاسودا کے قریب سکھ مسافروں کی وین اور ٹرین میں تصادم،سکھ فیملی کے 20افراد جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت نو زخمی

فاروق آباد: سچاسودا کے قریب سکھ مسافروں کی وین اور ٹرین میں تصادم،سکھ فیملی کے 20افراد جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت نو زخمی

فاروق آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فاروق آباد،جاتری روڑ پر واقع سچا سودا پھاٹک پر کوسٹر ٹرین کے ساتھ ٹکرا گئی-کوسٹر میں سوار سکھ فیملی کے 20افراد جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت نو زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نےموقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دیکر شیخوپورہ ہسپتال منتقل کیا۔بتایا گیا ہے کہ پشاور کی سکھ فیملی فوتیدگی پر ننکانہ صاحب آئی ہوئی تھی کہ ننکانہ صاحب سے واپس پشاور جاتے ہوئے سچا سودا گردوارہ کے پاس کوسٹر کے ڈرائیور نے پھاٹک سے پیچھے کچے راستے سے کوسٹر گزارنے کی کوشش کی، اسی دوران فیصل آباد سے لاہور کی طرف جانے والی نان سٹاپ ٹرین آ گئی، جس سے کوسٹر ٹکرا گئ، جس کے نتیجہ میں کوسٹر میں سوار سکھ فیملی کے 20 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو بچوں سمیت9افراد شدید زخمی ہو گئے-

About Muhammad Imran Khan

Check Also

انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزمان کو سزائے موت سنا دی .

لاہور: 20 مارچ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹر …

Skip to toolbar