Home / پاکستان / غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے ‘ اس سلسلے میں کسی سے کوئی رعایت نہ کی جائے‘ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے ‘ اس سلسلے میں کسی سے کوئی رعایت نہ کی جائے‘ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے ‘ اس سلسلے میں کسی سے کوئی رعایت نہ کی جائے‘ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا امتیاز کارو¿ائی کی جائے اور اس سلسلے میں کسی سے کوئی رعایت نہ کی جائے۔

ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے مین کینال روڈ ہربنس پورہ اورگجر پورہ کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کر کے چھ تعمیرات مسمار کر دیں۔موضع ہربنس پورہ میں غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ دکانوں کے پلر مسمار کر دئیے گئے۔

کینال روڈ پر موضع ہربنس پورہ میں بنائی جانے والی مارکی مکمل طور پر مسمار کر دی گئی۔ ہربنس پورہ بازار میں غیرقانونی تعمیر شدہ عمارت کا بالائی حصہ ہتھوڑوں سے مسمار کر کے عمارت کو سر بمہر کر دیا۔ پلاٹ نمبر 39 بلاک بی ون گجر پورہ پر عمارت کا غیرقانونی تعمیر شدہ بالائی حصہ مسمار کر دیا گیا۔ مین بازار گجر پورہ میں غیرقانونی ہال تعمیر کرنے کے لئے لگائی جانے والی شٹرنگ مسمار کر دی گئی۔پلاٹ نمبر 27 بلاک بی تھری گجر پورہ پر لگائے جانے والے غیر قانونی شٹر توڑ دئیے گئے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل ممبئی: …

Skip to toolbar