Breaking News
Home / پاکستان / عید کا فیصلہ علماء کرام ہی کریں گے، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری

عید کا فیصلہ علماء کرام ہی کریں گے، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری

وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ عید کا فیصلہ علماء کرام ہی کریں گے.

وفاقی وزیرفواد چوہدری کی پريس کانفرنس پررد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ فواد چوہدری اچھے دوست ہیں، لیکن آج کل چاند چاند کھیل رہے ہیں،عید کا فیصلہ علماء کرام ہی کریں گے۔

فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے اور چاند آج شام کو نظر آجائے گا۔

وزیرمذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج کرے گی۔

پیرنورالحق قادری نے واضح کیا کہ شریعت اور دین چاند کی رو یت اور شہادت پر اعتماد کرتی ہے،شہادت اور رویت کیلئے سائنس اور جدید آلات کی معاونت لی جا سکتی ہے۔

نورالحق قادری نے مزید بتایا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق پاکستان کےعوام اورحکومت عید منائیگی، اس دفعہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندہ کو بھی مرکزی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

لاہور:09 جنوری ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان …

Skip to toolbar