Home / انٹر نیشنل / عودی عرب میں کیپٹاگون کی 21 لاکھ گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

عودی عرب میں کیپٹاگون کی 21 لاکھ گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں زکو، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے گذشتہ روز اعلان کیا کہ اس نے مملکت کے شمال میں الحدیثہ کے راستے کیپٹاگون کی 2144180 نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کو دیے گئے ایک بیان میں اتھارٹی نے بتایا کہ یہ کھیپ ٹماٹر کے پیسٹ کے کارٹنوں میں ایک ٹرک میں موجود تھی۔ کسٹم حکام کی جانب سے لیزر آلات سے تلاشی کے دوران کیپٹاگون گولیوں کی انکشاف ہوا۔ یہ گولیاں ٹماٹر کے پیسٹ کے جار کے ڈھکن کے اندر فیکٹری کی طرز پر چھپائی گئی تھیں۔اتھارٹی نے باور کرایا کہ وہ مملکت کے زمینی ، سمندری اور فضائی سرحدی راستوں کے ذریعے اس طرح کو کوششوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہے۔ اس کا مقصد سعودی عرب میں معاشرے کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔یاد رہے کہ مذکورہ اتھارٹی نے جون کے اواخر میں کیپٹاگون گولیوں کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی تھی۔ اس دوران 45 لاکھ سے زیادہ گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ ان گولیوں کو جدہ کی بندرگاہ کے راستے آنے والے “مالٹے” کی پیٹیوں میں چھپایا گیا تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

پاکستان سپر لیگ سیزن کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40رنز سے شکست دیدی

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے اہم میچ میں لاہور قلندرز …

Skip to toolbar