Breaking News
Home / پاکستان / عوام سڑکوں پر ایسے نکل رہے ہیں جیسے کورونا کے ختم ہونے کا جشن منا رہے ہیں ‘ چوہدری سرور

عوام سڑکوں پر ایسے نکل رہے ہیں جیسے کورونا کے ختم ہونے کا جشن منا رہے ہیں ‘ چوہدری سرور

عوام سڑکوں پر ایسے نکل رہے ہیں جیسے کورونا کے ختم ہونے کا جشن منا رہے ہیں ‘ چوہدری سرور

غیر سنجیدگی کی وجہ سے کورونا مر یضوں اور ہلاکتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے‘ گورنر پنجاب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عوام سڑکوں پر ایسے نکل رہے ہیں جیسے کورونا کے ختم ہونے کا جشن منا رہے ہیں.

کورونا کیخلاف جنگ کسی ایک فرد یا جماعت کی نہیں بلکہ 22کروڑ پاکستانیوں کی جنگ ہے اور ہم سب نے متحد ہوکر کورونا کو شکست دینی ہے اور لاک ڈاﺅن میں نر می کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ کورونا ختم ہو چکا ہے بلکہ عوام کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے کورونا مر یضوں اور ہلاکتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے.

خدا کیلئے عوام کورونا کو سنجیدہ لیں ورنہ یہ ملک وقوم کیلئے تباہ کن ہوگا۔

وہ گور نر ہاﺅس لاہورمیں تحر یک انصاف کے مر کزی اراکین میاں وحید سمیت دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔

گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا کے خلاف فر نٹ لائن پر لڑ نیوالے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو جتنا بھی خر اج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے اور کورونا کے خلاف اس جنگ میں شہید ہونیوالوں کو بھی تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی ۔

اُنہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا سے بچاﺅ کیلئے صرف احتیاطی تدابیر پر عمل کر نے کا ہی مشورہ دیا جارہا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ سڑکوں پر نہیں گھروں میں ہی بیٹھ کر لڑی جا سکتی ہے اس لیے عوام کو چاہیے کہ وہ غیر ضروری طورپر گھروں سے نہ نکلیں کیونکہ اس سے وہ خود بھی کورونا کا شکار ہو رہے ہیں اور دوسروں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ جب سے حکومت نے لاک ڈاﺅن میں نر می کی ہے مختلف شعبوں میں کام کر نیوالے لوگوں سمیت عوام سمجھ رہی ہے کہ کورونا ختم ہو چکا ہے مگر حقیقت میں کورونا ختم نہیں ہورہا بلکہ اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اس لیے آج بھی ہمارے پاس کورونا سے بچاﺅ کیلئے ایس او پیز پر عمل کر نے کے سواکوئی آپشن نہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام سے بار بار اپیل کر رہے ہیں کہ وہ کورونا کے حوالے سے معاملات کو سنجیدہ لیں اور کورونا سے بچاﺅ کیلئے حفاظتی اقدامات کو سو فیصد عمل کو یقینی بنایا جائے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین میں ایک بینک اکاؤنٹ نکل آیا. نیویارک ٹائمز

چین میں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے مقامی ٹیکسوں کی مد میں ایک لاکھ 88 ہزار …

Skip to toolbar